اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ نمائندگی کے بغیرنظریاتی کونسل اسلامی نہیں علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

شیعیت نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا ہے کہ مکتب اہل بیت (اہل تشیع) کی نمائندگی کے بغیر اسلامی نظریاتی کونسل، اسلامی نہیں کہلا سکتی، یہ صرف سنی نظریاتی کونسل ہوگی۔

ہمیشہ دو شیعہ علماء اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن رہے ہیں مگر اس ایک بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا اگر صرف حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے ماننے والے ہی اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان ہیں ، ان میں اہل تشیع نہیں ہیں تو پھر سنی نظریاتی کونسل ہے اسلامی نظریاتی کونسل نہیں کہا جاسکتا۔

جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسیحیوں کے ساتھ مباہلہ میں رسول اللہ حکم خدا سے صرف پنجتن پاک کو لے کر گئے۔

چونکہ مسیحیوں نے بات چیت کو نہیں مانا تھا تو جھوٹوں پر ان پانچ کے علاوہ کوئی لعنت نہیں بھیج سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں، ایم ڈبلیو ایم پاکستان

یہ عصمت و طہارت سے مزین ہستیاں ہیں۔ان میں عمر کے کسی بھی حصے میں کفر، شرک اور جھوٹ نہیں رہا تھا۔

لیکن افسوس کہ جب دوسرے مسالک کے افراد ذکر کرتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ رسول اللہ سے اہل بیتؑ کو کاٹ دیں۔حالانکہ درود صرف رسول اور آل رسول کے لئے ہے۔

انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق کا حوالہ دیتے ہوئے اہل بیت اطہار کا تذکرے نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجالس عزاداری تبلیغی ہوتی ہیں ، فضائل اہل بیت کی کمی نہیں ہے۔

محرم الحرام کے پہلے 10 دن ہی نہیں، 40 دن بھی پڑھتے رہیں تو اہل بیت اطہار کے فضائل ختم نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button