روسی وزارت انصاف کی یہودی ایجنسی سوخنوت کی روسی شاخ ختم کرنے کی درخواست
شیعیت نیوز: کل جمعرات کوروسی وزارت انصاف نے یہودی ایجنسی سوخنوت کی روسی شاخ کو ختم کرنے کی درخواست کی، جس کا تعلق ’’اسرائیل‘‘ میں امیگریشن کے مسائل سے ہے۔
روسی ’’انٹرفیکس‘‘ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو کی باسمانی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر مقدمہ میں روسی قانون کی غیر واضح خلاف ورزیوں کی شکایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہودی ایجنسی روسی قانون کے خلاف کام کررہی ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ روسی حکام نے ایجنسی سے ملک میں اپنی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امارات، بحرین اور سعودیہ کے عوام کی اکثریت اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے مخالف ہیں
یہودی ایجنسی سوخنوت کی بنیاد 1929 میں رکھی گئی تھی اور اس کے مقاصد میں ہجرت (اسرائیل واپسی) اور ’’ڈاسپورا‘‘ میں رہنے والے یہودیوں کو یہودی رہنے، یہودی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے میں مدد کرنا شامل تھا۔
سوخنوت نے ماسکو میں اسرائیلی سفارت خانے کے سرکاری افتتاح سے دو سال قبل 1989 میں سوویت یونین کے علاقے میں اپنی سرگرمی شروع کی۔
سابق سوویت یونین کی جمہوریہ کی سطح پر روس، بیلاروس، یوکرین، مالڈووا، ازبکستان، قازقستان، آذربائیجان اور جارجیا میں اس کے نمائندہ دفاتر تھے۔
یہ بھی پڑھیں : عرب اسرائیل نارملائزیشن منصوبہ جرم عظیم ہے، حماس سربراہ مشعل
روس میں یہودی حلقوں کے متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے یہودیوں کی ’اسرائیل‘ واپسی میں "سخنوت” کا کردار اب بہت کم ہے اور یہ کہ اصل کام ماسکو میں اسرائیلی قونصل خانے سےہوتا ہے۔
ایجنسی امیگریشن کے مسائل پر مشورہ دے سکتی ہے، لیکن یہ مدد بنیادی طور پر "واپس آنے والوں” کے لیے اسرائیل کے لیے مفت پروازوں کا اہتمام کرنے تک محدود ہے۔







