غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، 10 ہزار فلسطینی گرفتار

08 جولائی, 2024 18:23

شیعیت نیوز: الشجاعیہ کے علاقے پر ہونے والے حملوں میں کم سے کم چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں مزید تیرہ فلسطینی شہید ہوئے ہيں جبکہ پچھلے تیس سے چالیس گھنٹے کے دوران صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے نتیجے میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں ۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی لاحاصل جارحیتوں کو نو مہینے گذر چکے ہيں اور صیہونی حکومت اپنے داخلی و بیرونی بحرانوں میں پھنستی جا رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے غزہ پر حملے کے اعلانیہ اہداف میں حماس کو ختم کرنا اور صیہونی قیدیوں کو آزاد کرانا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ میں اسلامی طلبہ تنظیموں کے اتحاد (UISA) کے نام رہبر معظم کا پیغام

صیہونی حکومت کو اس نو مہینے کے عرصے میں غزہ کے عوام کے قتل عام ، جارحیت ، تباہی و بربادی ، جنگی جرائم کے ارتکاب ، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ، امدادی اداروں پر بمباری ، قحط اور بھوک مری کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہيں ہوا ہے۔

اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں غرب اردن میں نو ہزار پانچ سو اسّی فلسطینی قید ہو چکے ہیں ۔

فلسطینی قیدیوں کے کلب نے پیر کو اپنے جدید ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ کل سے آج تک صیہونی حکومت غرب اردن میں تیس فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صیہونی فوجیوں نے سات اکتوبر سے اب تک غرب اردن سے جن نو ہزار پانچ سو ا‎سّی فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ان میں پانچ سو چالیس بچے ہيں۔

8:48 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top