غرب اردن میں نئی یہودی آباد کاری پریورپی یونین کا اظہار تشویش

22 جولائی, 2022 09:08

شیعیت نیوز: یورپی یونین نے یہودی آباد کاروں کی جانب سےغرب اردن میں کالونیاں قائم کرنے کے منصوبے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد نئی چوکیاں قائم کرنے کے لیے آباد کاروں کے منصوبے کے اعلان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

یونین نےجمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں 150 غیر قانونی بستیوں کی چوکیاں ہیں اور یہ چوکیاں اکثر اسرائیلی بستیوں کے قیام یا توسیع کا حصہ ہیں۔ یہ آباد کاروں کا ممکنہ براہ راست فلسطینیوں پرتشدد کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہودی بستیاں اور چوکیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں، اور بیان کے مطابق ’’دو ریاستی حل‘‘ کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی وزارت انصاف کی یہودی ایجنسی سوخنوت کی روسی شاخ ختم کرنے کی درخواست

دوسری جانب یہودی آباد کاروں کی ’’نحلاہ‘‘ نامی آبادکاری کی تحریک نے دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں آباد کاروں نے اس کی دعوت پر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی زمینوں پر 6 عارضی کالونیاں اور کیمپ قائم کیے ہیں۔

عبرانی چینل 7 نے اسرائیلی تحریک کے حوالے سے بتایا کہ رام اللہ کے قریب ’بساگوت‘ اورتلمونیم بستیوں کے قریب دو کالونیاں قائم کی گئیں۔

الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب دو چوکیاں اور سلفیت کے قریب برکان اور رفافا کی بستیوں کے قریب دو کالونیاں قائم کی گئیں۔ کل آباد کاروں نےالخلیل کے مشرق میں کریات اربع بستی کے قریب فلسطینی اراضی پر متعدد خیمے لگائے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے ’’ریات اربع‘‘ کی بستی سے ملحقہ بقعہ کے علاقے میں شہریوں کی زمینوں پر حملہ کیا اور جابر خاندان کی زمین پر کئی خیمے لگا لیے۔ اس پر قبضہ کرنے اور وہاں ایک نئی چوکی کے قیام کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ درجنوں آباد کار قابض فوج کی حفاظت کے ساتھ اس مقام پر پہنچے اور ’’بائی پاس روڈ‘‘ کے قریب البقع کے علاقے میں حمودہ جابر کی زمین پر اپنے لیے خیمے لگائے۔

اس نے نشاندہی کی کہ آباد کاروں نے پچھلے سال میں ایک سے زیادہ بار کوشش کی تھی کہ اس علاقے میں الخلیل کے مشرق میں خرسینا اور کریات اربع کی بستیوں کے قریب چوکیاں قائم کریں۔

اس تناظر میں قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام رام اللہ کے مشرق میں فلسطینی اراضی پر تعمیر کیے گئے نام نہاد ’روٹ 60 ‘ کے ساتھ آباد کاروں کی آمد ورفت کے وقت برقعہ گاؤں کے داخلی راستے کو فلسطینیوں کے داخلے کے لیے سیمنٹی بلاکوں سے بند کر دیا۔دوسرے آباد کار بھی رام اللہ کے مغرب میں واقع دیہاتوں کی زمینوں میں جمع ہوئے جس کا مقصد انہیں کنٹرول کرنا اور چوکیاں قائم کرنا ہے۔

6:22 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔