اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں، ایم ڈبلیو ایم پاکستان

شیعیت نیوز:محرم الحرام کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کے صدر ملک اقرار حسین علوی نے علامہ سید زاہد کاظمی اور دیگر تنظیمات کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء کی راہ میں حائل رکاوٹیں کسی صورت برداشت نہیں، کچھ عرصہ سے عزاداری کے پروگرامز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

محرم الحرام 1446 ہجری شروع ہوچکا ہے،تمام مسلمان بلا تفریق مذہب و منصب اس ماہ مقدس کو استحکام پاکستان کی ضمانت سمجھتے ہیں۔

یہ ایام ملی اخوت اور بھائی چارگی کا پیغام دیتے ہیں، کچھ عرصہ سے عزاداری سید الشہداء کو پابندیوں کا سامنا ہے، بانیان مجالس سے شورٹی بانڈز مانگے جا رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔

عزاداری اپنے گھروں میں برپا کرنے والوں کو ایس او پیز کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے، جو آئین کے پابند و پاسدار ہیں انہیں تنگ کرنا بلا جواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عزاداری سید الشہداءؑ ظلم کے خلاف جہاد کا جذبہ عطا کرتی ہے،علامہ ساجد نقوی

جبکہ غیر آئینی اقدامات کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، مجسٹریٹ کی جانب سے اسلام آباد میں ذاکرین و خطباء پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

غیر تحریر شدہ ایس او پیز جن کا کوئی وجود نہیں ان کی آڑ میں بانیان مجالس کو تنگ کیا جاتا ہے۔

سبیل لگانے کے لیئے بھی این او سی لینا پڑتا ہے جو افسوسناک ہے، خواتین کی گھروں میں مجالس کے تناظر میں مرد پولیس اہلکاران دھمکاتے ہیں جس کی مزمت کرتے ہیں۔

تمام حکومتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا بند کیا جائے، ریکارڈ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کرے۔

پنجاب ہائی کورٹ فیصلوں کے مطابق عزاداری کے لیے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button