اہم ترین خبریںپاکستان

محرم سے قبل شیعہ نسل کشی شروع،ڈی ایس پی سید علی رضا شہید 

شیعیت نیوز: کراچی میں دہشتگرد محرم سے پہلے ہی سرگرم ہوگئے۔کریم آباد کے قریب فائرنگ سے سید علی رضا شہید ہوگئے۔

سید علی رضا سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی اور چوہدری اسلم شہید کے ساتھی تھے۔

شہید ڈی ایس پی نے سی ٹی ڈی کے متعدد آپریشنز میں حصہ لیا اور ملک عزیز کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کیا تھا ۔

سید علی رضا اپنے آبائی گھر کے قریب ہی دوستوں کے ہمراہ موجود تھے جبکہ دو موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کر کے ان کو شہید کر دیا ۔

علی رضا پہ گیارہ گولیاں چلائی گئیں جن میں سے چار گولیاں سر پہ لگیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ، محرم میں مجالس و جلوس کے تحفظ کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان پیش

اس واقعے کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود نہیں جبکہ متعلقہ افسران تحقیقات کر رہے ہیں ۔

شہید سید علی رضا کی نماز جنازہ کل بعد از ظہرین انچولی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی۔

یاد رہے کل بدنام زمانہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو دھمکی دی تھی۔

شہر قائد میں محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی ایک شیعہ افسر کا بہیمانہ قتل ریاستی اداروں کی کمزوری اور دہشتگردوں کی کھلی چھوٹ ظاہر کرتا ہے ۔

جب تک اورنگزیب فاروقی جیسے دہشت گرد کھلے عام آزاد پھر رہے ہیں تب تک ملک میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button