امن اور استحکام کا قیام اجتماعی تعاون اور اغیار کی مداخلت کے بغیر حاصل ہوگا، ایران

21 جولائی, 2022 18:37

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امن اور استحکام کا قیام اور مشترکہ ترقی؛ گفتگو، اجتماعی تعاون، اور اغیار کی مداخلت کے بغیر ہی حاصل ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے آج بروز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امن کا قیام اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف متحد ہونے کیلئے ہمارے خطے کو جعلی اتحاد بنانے اور غیر موثر دفاعی نظام کے بجائے اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی دوستی اور تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن اور استحکام کا قیام اور مشترکہ ترقی؛ گفتگو، اجتماعی تعاون اور اغیار کی مداخلت کے بغیر ہی حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے عراقی شہر زاخو میں حالیہ دہشت گردی حملے کی مذمت کی

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور خاتون سفیر زہرا ارشادی نے کہا کہ شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے کنونشن کے فریم ورک کے اندر اپنے کیے گئے وعدوں پر اترنے کے تعاون کے پیش نظر توقع کی جاتی ہے کہ سلامتی کونسل، اپنے اجلاسوں کو شامی حکومت کیخلاف بے بنیاد دعووں کے دھراؤ پر مختص نہ کرے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن ک نائب سربراہ اور خاتون سفیر زہرا ارشادی نے شام سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ایران، کیمیائی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ممالک کا شکار ایک ملک کے طور پر کسی بھی جگہ پر اور کسی بھی صورتحال میں اور کسی بھی فرد کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے کنونش کے تحت اپنے وعدوں کو پوری کرنے کی تمام تر کوششیں کی ہیں اور اس تنظیم کے تکنیکی سیکرٹریٹ سے تعاون میں دلچسبی کا اظہار کرلیا ہے۔

ارشادی نے کہا کہ اس تنظیم کے بعض رکن ممالک نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے کیس کو سیاسی رنگ دیا ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ تنظیم کی جانب سے شام کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق میں رکاوٹ ڈالی ہے؛ وہ تصدیق جو شام سے تعمیری مذاکرات کا باعث بن سکتی ہو۔

5:54 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔