ایران نے عراقی شہر زاخو میں حالیہ دہشت گردی حملے کی مذمت کی

21 جولائی, 2022 18:28

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی شہر زاخو میں حالیہ دہشت گردی حملے کی مذمت کی جس کے نتیجے میں دسیوں سویلین افراد کی جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے عراقی شہر زاخو پر بمباری کی مذمت کی جس کے نتیجے میں دسیوں نہتے شہریوں کی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکومت اور عوام بالخصوص اس المناک حملے کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں قیام استحکام اور سلامتی کی ایرانی حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران، عراق کی سلامتی کو اپنی ہی سلامتی سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اس حوالے سے کہا کہ اس حملے کے محل وقوع پر بغداد اور جنوبی صوبوں کے 500 سے 600 تک سیاح موجود تھے جن میں سے اب تک 9 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوئڈن دہشت گرد گروہ منافقین کی حمایت اور میزبانی کا اڈہ بن چکا ہے، کاظم غریب آبادی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، عرقی علاقے کردستان کے شہر زاخو کی حالیہ خونین دہشتکردی کاروائی کی مذمت کی۔

حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات کو عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، عراقی علاقے کردستان کے صوبے دھوک کے شہر زاخو کی حالیہ خونین دہشت گردی حملے کی مذمت کی جس میں نہتے بےگناہ بچوں، خواتین اور اس علاقے کے قدرتی مناظر سے حظ اٹھانے کے سیاحوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے عراقی حکومت اور عوام اور اس المناک حملے کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، عراق میں قیام استحکام اور سلامتی کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کو تہران میں منعقدہ حالیہ آستانہ امن عمل کے ساتویں سربراہی اجلاس کے اراکین کے نقطہ نظروں اور کیے گئے فیصلوں بالخصوص سرحدی علاقوں کے سیکورٹی مسائل کے حل کیلئے پُرامن طریقوں کے استعمال کی رپورٹ پیش کی۔

درایں اثنا، عراقی وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے تعزیتی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہر زاخو میں بغداد اور بصرہ سے آنے والے سیاحوں کی کل رات کا دورہ کیا اور اس شہر پر بمباری اور حالیہ تبدیلیوں کا قریب سے معائنہ کیا اور اس دہشتگردی کاروائی کی شدت سے مذمت کی اور اس کو عراق کی راضی سالیمت اور قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

4:48 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔