سوئڈن دہشت گرد گروہ منافقین کی حمایت اور میزبانی کا اڈہ بن چکا ہے، کاظم غریب آبادی

21 جولائی, 2022 18:17

شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور اور کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوئڈن کیسے اس بات کا دعوی کرسکتا ہے کہ وہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فریم ورک میں عمل کرتا ہے حالانکہ وہ ایران مخالف دہشت گرد اور علیحدہ پسند گروہوں کی میزبانی اور حمایت کا اڈہ بن چکا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق کاظم غریب آبادی نےبعض یورپی ممالک کے مناقفانہ اور دوہرے رویہ اپنانے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ بےگناہ ایرانی شہریوں کو بے بنیاد اور بغیر کسی باپ سے گرفتار اور ان کی سزا نہیں دے سکتے اور ساتھ ہی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا اڈہ بن کر ایرانی اثاثوں کو منجمد کرکے ان کی رہائی اور منتقلی کو ایران میں مجرمین اور ملزمیں کی رہائی پر مشروط نہیں کرسکتے اور پھر ایران کیخلاف یرغمال بنانے کا الزام نہیں لگا سکتے ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سوئڈن میں حمید نوری کے خلاف غیر قانونی فیصلہ سنانے اور ان کو عمر قید کی سزا دینے اور اس ملک کی دہشت گرد گروہوں کی کھلی حمایت کے رد عمل میں سخت اقدامات اٹھاتاہے اور اس حوالے سے اس کے پاس مختلف آپشنز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا ایک نئے باب یعنی منتقلی دور میں داخل ہو رہی ہے، میجر جنرل محمد باقری

انہوں نے کہا کہ سوئڈن کے پاس اپنے سلوک کو سدھارنے کا ٹائم ختم ہوچکا ہے؛ وہ کیسا اس بات کا دعوی کرسکتا ہے کہ وہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فریم ورک میں عمل کرتا ہے حالانکہ وہ ایران مخالف دہشت گرد اور علیحدہ پسند گروہوں کی میزبانی اور حمایت کا اڈہ بن چکا ہے۔ دہشت گرد گروہ حرکت االنضال جس کے سرکردہ ایران میں مختلف الزامات کے تحت زیر سماعت ہے، یا ’’احمد رضا جلالی‘‘ جس کےاقدامات کی وجہ سے ایران کے بعض جوہری سائنسدان شہید ہوگئے اور سوئڈن کی حمایت سے موساد جاسوس تنظیم سے تعاون کر رہا تھا، کس ملک میں رہائش پذیر تھا اور کس ملک کا دوہرا شہریت حصول کیا؟

غریب آبادی نے کہا کہ بعض یورپی ممالک بھی ایسے مفرور مجرموں کی پناہ گاہ ہیں جنہوں نے ایرانی عوام اور حکومت کی جائیدادیں چوری کی ہیں اور وہ انہیں ایران کو واپس کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ دوسری طرف وہ اپنے ہی شہریوں اور دوہری شہریت کے حامل چند افراد کو ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور انصاف کے کٹہرے میں آنے کے بعد وہ ایران پر یرغمال بنانے کا الزام لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا یورپی ممالک اپنے ممالک میں زیر قید ایرانی شہریوں کی حقیقی اعداد وشمار و نیز ایران میں زیر قید اپنے شہریوں کی حقیقی تعداد کو بتانے پر تیار ہیں تا کہ حقیقت اور سروے کے مطابق پتہ چل جائے کہ واقعی یرغمال والے بنانے والا کس ملک ہے؟

واضح رہے کہ حمید نوری کو 9 نومبر 2019 میں سوئڈش پولیس کی جانب سے بے بنیاد الزمات کی بنا پر گرفتار کرلیا گیا۔

سٹاک ہوم کی مقامی عدالت نے منافقین کے دہشت گرد گروہ کے الزامات سے متاثر ہو کر نوری کو عمر قید کی سزا سنائی۔

3:38 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔