اسرائیلی چیف آف سٹاف کوچاوی کے دورے کے خلاف مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

20 جولائی, 2022 18:47

شیعیت نیوز: مراکش میں سیکڑوں شہریوں نے مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے قابض اسرائیلی کے چیف آف سٹاف ایویو کوچاوی کے دورے کے خلاف احتجاج کیا۔ اسرائیلی آرمی چیف گذشتہ روز اپنی نوعیت کے پہلے دورے پر مراکش کے دارالحکومت رباط پہنچے تھے۔

یہ وسیع مظاہرات رباط میں مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے کئے گئے اور مظاہرات کا اہتمام اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی مخالف نیشنل ایکشن فار فلسطین نامی این جی او کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی آرمی چیف ایویو کوچاوی کے دورہ مراکش کی شدید مذمت میں نعرے درج تھے۔

’’نیشنل ورکنگ گروپ فار فلسطین‘‘ کی کال پر کیے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے قابض اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کے دورے اور (اسرائیل) کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مذمت میں نعرے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : القدس میں یہودی آباد کار پر چاقو حملہ ہماری قوم کا قابض دشمن کے لیے پیغام ہے،حماس

شرکاء نے ’عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ لوگ نارملائزیشن کو مجرم بنانا چاہتے ہیں‘، ’نہیں، نہیں، اورنارملائزیشن نہیں نہیں‘ کے نعرے لگائے۔

مراکشی عوام نے غاصب اسرائیلی اعلی عسکری اہلکار اور تعلقات کی بحالی کے خلاف نعرے لگائے۔ ان نعروں میں «اے لعین صہیونی؛ فلسطین ہماری آنکھوں کا نور ہے یا صہیونی صبر کرو، فلسطین نے تمہاری قبر کھودی ہوئی ہے جیسے نعرے شامل تھے۔

اس تناظر میں مراکش میں نیشنل ایکشن گروپ فار فلسطین نے قابض اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کے استقبال کی شدید مذمت کی ہے جو کہ عام طور پر معمول کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی اعلانیہ اور سرکاری نظیر ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق حالیہ دورہ رباط کسی بھی اعلی صہیونی عسکری اہکار کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ رسمی اور تین دن پر مشتمل ہوگا۔

9:37 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔