مقبوضہ فلسطین

القدس میں یہودی آباد کار پر چاقو حملہ ہماری قوم کا قابض دشمن کے لیے پیغام ہے،حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کل منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے کیے گئے حملے کی حمایت کرتے ہوئے حملہ آور کو مبارک باد پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو بیت المقدس میں ایک شاپنگ مال میں فلسطینی نوجوان نے ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان پر گولی چلائی اور اسے بھی زخمی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس میں شہدا آپریشن ، ایک اسرائیلی زخمی ہوا

حماس نے اس واقعے پراپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی قوم کی طرف سے قابض دشمن کے لیے پیغام ہے کہ مزاحمت کے نعرے سے بلند کوئی اور آواز نہیں ہوسکتی۔ فلسطینی نوجوان نسل کو اپنے وطن پر دشمن کے غاصبانہ تسلط کا اںدازہ ہے اور وہ آزادی کے لیے اپنی قربانیاں دے رہی ہے۔

حماس کا کہنا ہےکہ فلسطینی قوم آزادی کے لیے مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی اور ہمارے شہدا اور زخمیوں کا خون رنگ لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نوری المالکی اور ہادی العامری عراق کی وزارت عظمیٰ کی نامزدگی سے دستبردار

حماس نے اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو بہادر اور قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے اس کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم فلسطینی سرزمین پر قابض دشمن کو چین سے نہیں جینے دے گی۔ فلسطینی اپنے حقوق، یہودی آباد کاری کے جرائم کے خلاف اور غاصبانہ سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button