شہر قامشلی میں شامی عوام کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

20 جولائی, 2022 18:26

شیعیت نیوز: شام کے شہر قامشلی میں شامی عوام نے امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر قامشلی کے دیہی علاقے تنوریہ الغمر کے عوام نے غاصب امریکی فوجیوں کی ہتک آمیز اور گستاخانہ رویے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے سے امریکی فوجیوں کف فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

شہر قامشلی کی عوام نے یہ مظاہرہ ایسے میں کیا ہے کہ جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کرد ڈیموکریٹک ملیشا نے کار کی ٹکر سے ایک بچے کی جان لی۔

مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر کے دہشت گرد گروہ کرد ڈیموکریٹک ملیشا کے عناصر کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

امریکی فوجی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر ایک عرصے سے شمالی اور مشرقی شام میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں اور شام کا تیل لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے کے باشندوں اور وہاں تعینات شامی فوجیوں و سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا مقامی فضائی دفاعی سسٹم بہت زیادہ کامیاب سسٹم ہے، بریگیڈئر ابوالفضل سپہری راد

دوسری جانب جمہوری عربی شام کی وزارت خارجہ نے یوکرائن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کی خبر دی ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ باہمی تعاون کے اصول کی بنیاد پر اور یوکرائن کی پالیسی کے جواب میں شام نے یوکرائن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی حکومت یاد دلاتی چلے کہ یوکرائن کی حکومت نے 2018ء میں اُس وقت شام کے ساتھ اپنے تعلقات عملی طور پر منقطع کر لیے تھے، جب اِس حکومت نےکیف میں شام کے سفارت خانے میں کام کرنے والے شامی سفارت کاروں کے ویزوں کی تجدید سے انکار کر دیا تھا۔ اس عمل کے نتیجے میں سفارت کار اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہوگئے تھے اور یوکرائن کے معاندانہ اقدامات کے نتیجے میں سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال تیس جون کو یوکرائن نے شامی حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی خبر دی تھی۔ اس موقع پر یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کیف نے دمشق کی جانب سے خود ساختہ جمہوریہ ڈونیٹسک اور لوہانسک کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے جواب میں شام کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

4:37 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔