ایران

ایران کا مقامی فضائی دفاعی سسٹم بہت زیادہ کامیاب سسٹم ہے، بریگیڈئر ابوالفضل سپہری راد

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے ایرواسپیس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈئر ابوالفضل سپہری راد نے کہا ہے کہ ملکی فضائی حدود کا تحفظ ، ملکی ساختہ جدید ترین فضائی دفاعی سسٹم سے کیا جا رہا ہے جو دشمن کے مقابلے میں بہت زیادہ کامیاب سسٹم ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ایرواسپیس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈئر ابوالفضل سپہری راد نے ایرواسپیس کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی فضائی حدود کا تحفظ ملکی ساختہ جدید ترین فضائی دفاعی سسٹم سے کیا جا رہا ہے جو دشمن کے مقابلے میں بہت زیادہ کامیاب ہے اور ایران کے مقامی سسٹم کو فضائی سیکیورٹی کے شعبے میں برتری حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ مختلف قسم کے دفاعی سسٹم کے ساتھ ایرانی فوجی ماہرین اور فوجی کمانڈروں نے اہم ترین کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ اس شعبے میں نئی تحقیقات کے ساتھ جدید کاری کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر فوجی ممکنہ فوجی حملہ،رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے ترک صدر اردغان کومتنبہ کردیا

دوسری جانب ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں صیہونی حکومت کی موجودگی کا نتیجہ بدامنی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے منگل کے روز عمان کے بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمرل سیف بن ناصر الحربی سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ مغربی ایشیا میں وسیع فوجی نقل و حرکت سے علاقے کی سیکیورٹی پیچیدہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ غیرعلاقائی افواج کی موجودگی سے مغربی ایشیا کے استحکام میں مدد نہیں ملے گی اور سلامتی کی ضمانت، علاقے کے تمام ممالک کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

جنرل محمد رضا آشتیانی نے بائیڈن کے حالیہ دورہ مغربی ایشیا کا ذکر کرتے ہوئےاس کو علاقے میں استحکام اور قیام امن کے منافی قرار دیا ۔

انہوں نے ایران اور عمان کے گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن اور تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی بنا پر آبنائے ہرمز کے استحکام اور اس کی سلامتی میں مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اس موقع پرعمان کی بحریہ کے سربراہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ غیرعلاقائی طاقتیں اس علاقے میں صرف اپنے مفادات کے تحفظ کے بارے میں سوچتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک اس علاقے کی دولت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جس کا مقابلہ علاقائی تعاون کے ذریعے استحکام اور ثبات قائم کرکے کیا جا سکتا ہے۔

وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے اس ملاقات کے دوران عمان کی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے، فوجی وفود کے تبادلے، مشترکہ ٹریننگ پروگراموں کے انعقاد اورعمان کو دفاعی ٹیکنالوجی میں ایران کے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button