ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی امریکہ کیلئے بہترین آپشن ہے، امریکی سینیٹر کرس مورفی

19 جولائی, 2022 07:01

شیعیت نیوز: ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیئر امریکی سینیٹر کرس مورفی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ کے اقدامات کے سبب ایران سے جوہری معاہدے (برجام) پر دستبرداری کی وجہ سے آج ہم تہران کے ساتھ ایک خطرناک موڑ پر کھڑے ہیں۔

امریکی سینیٹرکرس مورفی نے’’برجام‘‘ سے نکلنے کے سابق امریکی صدر ٹرامپ کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

مورفی نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے کہ ہم ٹرامپ کی ناقص پالیسیوں اور جوہری معاہدے سے دستبرداری کی وجہ سے تہران کے ساتھ نازک لمحے پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ’’برجام‘‘ کو بحال کرنے کا ابھی بھی موقع ہے اور یہ قدم واشنگٹن اور خطے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ڈیموکریٹک رکن نے مصر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مصر نے سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کیا تو امریکی کانگریس مصر کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

کرس مورفی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں ’’الجزیرہ‘‘ کی فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبرانقلاب اسلامی کی اتحاد امت کی پرزور کوشش، مکہ مکرمہ میں ویبینار

دوسری جانب امریکہ میں دو چھوٹے طیاروں کے ایک دوسرے سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکہ کی شہری ہوا بازی کے حکام کے مطابق طیاروں کا یہ حادثہ ریاست نویڈا کے شہر لاس ویگاس ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پی ای چھیالیس قسم کا ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کھڑے سیسنا طیارے سے ٹکرا گیا۔ دونوں طیاروں میں دو دو افراد سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس سے پہلے الاسکا میں پرواز کے دوران دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں صوبائی اسپیکر سمیت چھے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

6:41 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top