رہبرانقلاب اسلامی کی اتحاد امت کی پرزور کوشش، مکہ مکرمہ میں ویبینار
شیعیت نیوز: مکہ مکرمہ میں رہبر انقلاب اسلامی کے حج مشن آفس کی جانب سے اتحاد امت کے لئے بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
قرآن و عترت کے سائے میں وحدت اسلامی کے عنوان سے ہونے والے اس ویبینار میں دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے مسلم اسکالروں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
اس ویبینار سے ایران، عراق، پاکستان، نائجیریا، انڈونیشا اور بعض دیگر ملکوں کے جید علمائے کرام اور دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، مکہ مکرمہ میں قائم آپ کے حج مشن آفس کے شعبہ بین الاقوامی امور نے رواں سال حج کے دوران، مختلف علمی نشستوں اور ویبیناروں کا اہتمام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا برطانیہ سے جیل میں بند ایرانی عیسائی شہری کی رہائی کا مطالبہ
دوسری جانب شام سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کا سہ فریقی سربراہی اجلاس آج ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کی شرکت سے تہران میں منعقد ہو رہا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان گزشتہ شب تہران پہنچ گئے ہیں جبکہ روسی صدر ولادمیر پوتین تہران پہنچنے کو ہیں۔
اجلاس کی سائیڈ لائن میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت ایک دوسرے سے علاقائی اور عالمی صورتحال کے حوالے سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ترکی کے صدر کی قیادت میں آنے والے اعلی سطحی وفد میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، انٹیلینجس کے سربراہ، صدارتی دفتر کے سربراہ، صدارتی دفتر کے ترجمان، وزیر توانائی اور وزیر تجارت شامل ہیں۔
گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اجلاس کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شام میں لڑائی والے علاقوں میں کشیدگی کم کرنے اور شام میں استحکام کے تحفظ کے مسئلے کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شام اور ترکی کے مابین نئے سیکورٹی بحران کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔
عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ترکی شام میں تیس کلو میٹر اندر تک فوجی کاروائی کرنے کی بات کرتا ہے اور ایران اس مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور ترکی کے تعاون اور شام میں قیام امن کی غرض سے آستانہ مذاکرات دو ہزار سترہ میں ایران کی کوششوں سے شروع ہوئے ہیں۔







