سعودی عرب کی فضائی حدود کھولے جانے پر اسرائیل میں جشن

17 جولائی, 2022 03:53

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی طرف سے اپنی فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کی آمدو رفت کے لیے کھولنے کے فیصلے پرصیہونی ریاست میں جشن منایا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم یائرلپیڈ نے کہا کہ میں سعودی قیادت کو فضائی حدود کھولنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ پہلا قدم ہے اور ہم اسرائیلی معیشت، اسرائیل کی سلامتی، شہریوں کے مفاد میں کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک طویل اور خفیہ راستے اور سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ مسلسل سفارت کاری کے بعد ہم آج صبح ایک خوشخبری لے کرآئے ہیں۔ اس خوش خبری سے قبل امریکہ اور سعودی عرب نے القدس اعلامیہ جاری کیا جس میں ابراہیمی معاہدوں کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دائرے کو وسعت دینے اور ایران کے جوہری پروگرام کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اعلان اسرائیلی ہوابازی کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا عملی اظہار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نئی مشترکہ منڈی بنانے کے عمل میں یہ پیش رفت اہم قدم ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی آرمی چیف آویو کوخاوی عنقریب ایک عرب ملک کا دورہ کریں گے

دوسری جانب لاطینی امریکہ میں فلسطینی فیڈریشن (ایل سلواڈور میں ایک سول سوسائٹی کی تنظیم) نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطین پر صیہونی قبضے کو معمول پر لانے اور اسے برقرار رکھنے کے آپشن کی حمایت کے فریم ورک کا حصہ ہے۔

یونین نے ایک بیان میں مزید کہا کہ بائیڈن کا دورہ فلسطین میں نوآبادیاتی منصوبے کو وسعت دینے اور اسے گہرا کرنے کے لیے صیہونی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔

یونین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ نام نہاد القدس ڈیکلریشن سے سبق حاصل کرے اور امریکی انتظامیہ اور اس کے دھوکے باز وعدوں میں نہ آئے۔

انہوں نے فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی سازشوں کامقابلہ کرنے کے لیے تمام جماعتوں کا سیکرٹری جنرل کی سطح کا اجلاس بلایا جائے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں جہاں وہ گذشتہ روز سعودی عرب پہنچے ہیں۔ قبل ازیں بدھ اور جمعرات کو انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

 

5:24 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top