اسرائیلی آرمی چیف آویو کوخاوی عنقریب ایک عرب ملک کا دورہ کریں گے
شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کی فوج کے چیف آف اسٹاف آویو کوخاوی آئندہ ہفتے ایک عرب ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔
بحرین کے دورے کے بعد صیہونی حکومت کے اعلیٰ تریں فوجی عہدے پر قائم شخصیت کا ایک اور عرب ملک کا دورہ متوقع ہے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ آویو کوخاوی اگلے ہفتے ایک عرب ملک کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔
اسرائیلی میڈیا جو صیہونی حکومت کی کڑی نگرانی اور سخت شرائط میں رپورٹنگ کرتا ہے، اسے فوج نے اپنے سربراہ کے دورے کی خبر نشر کرنے کی اجازت تو دے دی لیکن ملک کا نام لئے بغیر۔ اس عرب ملک کا نام کہ جس کا اسرائیلی فوج کا کوئی چیف آف جنرل اسٹاف پہلی بار باضابطہ طور پر دورہ کرے گا، اس وقت تک شائع نہیں کیا جائے گا، جب تک کہ وہ پیر کو اس ملک چلا نہیں جاتا۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی مقاومتی تحریک انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے دورہ ریاض اورتل ابیب کی مذمت
اسرائیلی فوجی نامہ نگار جو باقاعدگی سے سینیئر اسرائیلی حکام سے رپورٹیں وصول کرتے ہیں، ان کا اس ملک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تل ابیب نے حال ہی میں اس ملک کے ساتھ سرکاری سطح پر بشمول فوجی معاملات کے تعلقات استوار کئے ہیں۔
اس سال کے اوائل میں آویو کوخاوی نے اپنے پہلے سرکاری دورے پر بحرین کا سفر کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس سفر کے دوران قطر کے ساتھ محدود تعلقات کے باوجود کوخاوی نے وہاں کے فوجی حکام سے بھی ملاقات کی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بحرین، متحدہ عرب امارات اور مراکش نے 2020ء میں امریکی دباؤ پر صیہونی حکومت کے ساتھ کئی سمجھوتوں پر اتفاق کیا تھا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے عبوری وزیراعظم یائیر لاپیڈ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیلی طیاروں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کا کُھلناریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔







