سعودی عرب

امریکی صدر جو بائیڈن سے اعلیٰ سعودی حکام کی ملاقاتیں

شیعیت نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن نے جدہ پہنچتے ہی سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات کے بعد ولی عہد سے بزنس میٹنگ کی۔

جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے درمیان ورکنگ ریلیشن میٹینگز شروع ہوگئی ہیں۔ دونوں ممالک کے وزراء بھی ان اجلاسوں میں موجود ہیں۔ یہ اقتصادی اجلاس سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور بائیڈن کے مابین ملاقات کے بعد انجام پایا ہے۔ جو بائیڈن کچھ گھنٹے قبل ہی جدہ پہنچے تھے، تاکہ وہ سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقات کرسکیں۔

شیڈول کے مطابق امریکہ کے صدر اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوسرے دن عرب سربراہی اجلاس میں خلیج فارس تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ مصر، اردن اور عراقی حکام کی موجودگی میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بن سلمان کی پول کھول دی

بائیڈن کے حالیہ دورے کا مقصد سعودی عرب کو تیل کی پیداوار بڑھانے پر قائل کرنا ہے۔ تاہم چند گھنٹے قبل وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالون نے کہا ہے کہ انہیں امید نہیں ہے کہ اس دورے کے دوران سعودی عرب تیل کی پیداوار میں اضافے پر راضی ہوگا۔

جیک سالون نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں اس پر دو طرفہ بیان کا انتظار کرنا چاہیئے، کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ عالمی معیشت میں استحکام کو برقرار رکھنے اور توانائی کے وافر وسائل کو یقینی بنانے کے لیے کوئی بھی اضافی اقدامات OPEC+ کے مقرر کردہ قوانین اور مقررات کے اندر رہ کر کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کل صبح سعودی عرب نے اسرائیل کے ہوائی جہازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب کے سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ریاض نے یہ فیصلہ تین براعظموں کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی فضائی مواصلات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری اقدامات مکمل کرنے کے لیے کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button