سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بن سلمان کی پول کھول دی

16 جولائی, 2022 01:39

شیعیت نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن کے ریاض دورے کے بارے میں سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ذہنی طور پر ایک بیمار شخص ہے، اسی لئے وہ دنیا کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔

واضح طور پر اگلے کچھ دنوں میں بائیڈن مقبوضہ علاقوں کا اور سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔

سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سینئر عہدیدار سعد الجبری نے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فرمانروا محمد بن سلمان ذہنی مریض، قاتل اور غیر محدود سہولیت والا شخص ہے، اسی لئے وہ دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

الجبری کا کہنا ہے کہ وہ کسی پر بھی رحم نہیں کرتے، ان میں کسی کے لئے کوئی جذبہ نہیں ہے اور رہ کبھی بھی اپنی غلطی سے سبق نہیں سیکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کی مشارکت سے خطے کی نئے سرے سے نقشہ بندی کی کوشش ناکام رہے گی، ھنیہ

سابق سعودی عہدیدار نے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ بن سلمان کبھی بھی ان کو قتل کروا سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس شاہی خاندان کے خفیہ راز ہیں۔

2017 سے پہلے سعد الجبری سابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے معاون اور سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ تھے۔

الجبری نے کینیڈا میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ سعودی پولیس نے 2020 میں ان کے بیٹے اور بیٹی کو گرفتار کر لیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین سے براہ راست پہلی باضابطہ پرواز جمعے کو جدہ پہنچ گئی۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کا کہنا ہے کہ کل جمعے کو بنگورین ایرپورٹ سے پہلی براہ راست اور باضابطہ پرواز جدہ ایرپورٹ پہنچ گئی۔ اس قبل غیر اعلانیہ اور خفیہ طور پر سعودی عرب اور غاصب اسرائیل کے درمیان پروازوں کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری تھا۔

سعودی عرب کے محکمۂ شہری ہوابازی کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی فضائی حدود کو اسرائیل کی غیر فوجی پروازوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

4:31 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top