مغربی ممالک شام کے حقائق کو مسخ کرنے کے ذمہ دار ہیں، بسام صباغ

16 جولائی, 2022 01:47

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک کی غلط پالیسی، شام میں انسانی تباہی کا باعث بنی ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک شامیوں کے انسانیت سوز اقدامات کی حمایت کے دعوے کے ساتھ رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس 2858 قرارداد کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں ۔

بسام صباغ نے افسوس کا اظہار کیا کہ روس کی طرف سے تجویز کردہ شام سے متعلق متوازن مسودہ قرارداد کو منظور نہیں کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ شام حقائق کو مسخ کرنے، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو سیاسی رنگ دینے اور شامی شہریوں کے مصائب کو کم کرنے کی دیانتدارانہ کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ان ممالک کے اصرار کی شدید مذمت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ شام انسانی مسائل پر خصوصی توجہ دیتا ہے اور شامی عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بن سلمان کی پول کھول دی

دوسری جانب شام کے صدر بشار اسد نے اپنے تہنیتی پیغام میں دہشت گردی کی بیخ کنی اور ملک کی علاقائی اور عالمی پوزیشن کی بحالی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، صدر بشار اسد نے شہر حلب کی جامع مسجد میں فوجیوں کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اس پیغام میں فوجی اہلکاروں، انکے اہل خانہ اور پوری قوم کے لیے نیک تمناؤں اور سلامتی کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

شام کے صدر بشار اسد کے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ ہمارا پیارا ملک دہشت گردی کی لعنت، دہشت گردی کے حامیوں، غاصبوں اور ان کے ایجنٹوں سے مکمل طور پر پاک ہوگیا ہے۔

بیان کے مطابق ملک میں امن و امان بحال ہوچکا ہے اور اب ہم اپنی علاقائی و عالمی پوزیشن کی بحالی کی سمت قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔

8:15 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top