داعش نے اپنے نئے خلیفہ جمعہ عواد ابراہیم البدری کا اعلان کر دیا
شیعیت نیوز: انٹیلیجنس ذرائع نے داعش کے نئے سربراہ کے تقرر کی خبر دی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ داعش نے اپنے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کے بھائی کو اپنے نئے خلیفہ کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔
نئے منتخب ہونے والے نئے خلیفہ جمعہ عواد ابراہیم البدری ہیں کہ جن کا سابقہ لقب ابو محمد الجولانی تھا، ان کا نیا لقب ابوالحسن الہاشمی القریشی ہے اور وہ ابوبکر البغدادی کے بھائی ہیں۔
داعش کے نئے سربراہ اس پہلے دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام میں کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ داعش کی مشاورتی کونسل کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ تین سال قبل دہشت گرد گروہ داعش نے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے ابوبکر البغدادی کی موت کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سید مقتدیٰ صدر کی اپیل پر لاکھوں عراقی نماز جمعہ کے لئے اکٹھا ہوئے
دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے فضائی حملے کے دوران شام میں داعش کے اہم رہنما مہر الاگال کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہر الاگال داعش کے پانچ اہم رہنماؤں میں سے ایک تھا جو حملے میں مارا گیا، جب کہ ایک اور سینیر رہنما شدید زخمی ہے۔ فضائی حملہ داعش کی حقیقی شکست ہے۔
سینٹرل کمانڈ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ داعش رہنماؤں کے مارے جانے سے دہشت گرد تنظیم کے آئندہ حملوں کی منصوبہ بندی اور حملے کی صلاحیت پر ضرب پڑے گی۔
سینٹرل کمانڈ نے فضائی حملے میں داعش رہنما کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ترک سرحد کے نزدیک شام کے شمال مشرقی قصبے جندارس کے مضافات میں کیا۔
دوسری طرف صدر جو بائیڈن نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں داعش کے ایک بڑے راہنما کو منظر سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس گروپ کی منصوبہ بندی کی اہلیت اورعلاقے میں کاروائی کرنے کی اہلیت کو کم کر دیا گیا ہے۔
امریکہ نے کہا کہ جس طرح فروری میں ایک کارروائی میں داعش کے سربراہ کو ختم کیا گیا، اس سے ان تمام دہشت گردوں کو ایک طاقتور پیغام جاتا ہے، جو ہمارے وطن اور دنیا میں ہمارے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔







