سید مقتدیٰ صدر کی اپیل پر لاکھوں عراقی نماز جمعہ کے لئے اکٹھا ہوئے

15 جولائی, 2022 17:14

شیعیت نیوز: السومریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما سید مقتدیٰ الصدر کی قیادت میں لاکھوں لوگ نماز جمعہ کے لئے بغداد پہنچے۔

السومریہ نیوز چینل کے مطابق آج لاکھوں لوگ عراق کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما سید مقتدیٰ الصدر کی اپیل پر بغداد شہر کے الفلاح روڈ پر نماز جمعہ کے لئے اکٹھا ہوئے۔

گذشتہ روز سید مقتدیٰ الصدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نماز جمعہ کو اتحاد و وحدت کے ساتھ ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایک خالصانہ عبادت ہے اور میں کوشش کروں گا کہ خود اسکی امامت کا فریضہ انجام دوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی بھی فتنے کا حصہ نہیں بنوں گا بلکہ عوام خودمختار ہیں اور اگر عوام اصلاحات چاہیں گے تو میں بھی انکی حمایت کروں گا۔

سید مقتدیٰ الصدر کے بیان کے بعد عراق کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے گذشتہ شب سے ہی بغداد کا رخ کیا اور بعض لوگ کفن پہن کر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے حاضر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد، امریکی سفارت خانے میں خطرے کے سائرن کی گونج

دوسری جانب کربلائے معلی میں عوام اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے کربلا کے مختلف علاقوں خاص طور سے مقدس مقامات میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

ماہ محرم الحرام اور اربعین حسینی کے قریب آنے کے بعد مختلف ممالک سے زائرین کی عراق بالخصوص کربلا آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال عاشورا اور اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین حسینی اپنے مولا کا غم منانے اور مکتب کربلا کے ساتھ اظہار یکجہتی و وفاداری کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

12:14 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top