شاہ بحرین کا ملک میں فوجی صنعتی مرکز قائم کرنے کا فرمان
شیعیت نیوز: شاہ بحرین کی جانب سے ہتھیاروں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے ایک فوجی مرکز قائم کرنے کے فرمان کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کی ایک کمپنی نے بحرین کو جنگی سازوسامان فروخت کرنے کی خبردی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ایک فرمان جاری کیا ہے تاکہ ملک کی سیکورٹی و فوجی صلاحیتوں کو فروع دینے کے لئے فوجی صنعتی مرکز قائم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماءکونسل کے سابق صوبائی صدر علامہ حمید امامی کی نومنتخب صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کےعلامہ جہانزیب جعفری کو مبارکباد
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی ڈکٹیرآل خلیفہ حکومت برسوں سے ملک میں جاری عوامی مظاہروں کو کچل رہی ہے جس پر عالمی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اس فوجی مرکز میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بنانے کے لئے مخصوص کارخانے لگائے جائیں گے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی تجارت انجام پائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : نعرہ حیدریؑ لگانے کے جرم میں ریڑھی دار مزدور کو شہید کرنے والا مرکزی مجرم گرفتار، پھانسی کا مطالبہ زور پکڑگیا
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بلجیئم میں صیہونی حکومت سے وابستہ بی اے ٹی ایس کمپنی ، صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی پالیسی کے تناظر میں بحرین کو اینٹی ڈرون سسٹم راڈار کی فروخت کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی پالیسی کے خلاف بحرین سمیت عرب ممالک کے عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں ۔ عرب مظاہرین اس اقدام کو فلسطینی کاز سے خیانت سمجھتے ہیں۔







