اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے سابق صوبائی صدر علامہ حمید امامی کی نومنتخب صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کےعلامہ جہانزیب جعفری کو مبارکباد

انہوں نے مزید کہا کہ خداوند بحق آئمہ اطھار علیہم السلام علامہ جہانزیب جعفری کی مزید توفیقات خیرمیں اضافہ فرمائے اور قوم و ملت کیلئے مزید کام آنے کی ہمت دے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل کے سابق صوبائی صدر علامہ حمید امامی کی نومنتخب صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کےعلامہ جہانزیب جعفری کو مبارکباد ،ایس یوسی خیبر پختونخوا کے سابق صدر علامہ حمید حسین امامی نے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے نومنتخب صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کو نئی ذمہ داری کی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نعرہ حیدریؑ لگانے کے جرم میں ریڑھی دار مزدور کو شہید کرنے والا مرکزی مجرم گرفتار، پھانسی کا مطالبہ زور پکڑگیا

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ جہانزیب علی جعفری کا بطور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم انتخاب خوش آئند اور قابل تحسین ہے چونکہ علامہ جہانزیب جعفری ایک متدین، متقی، پرہیزگار انسان ہیں، اور خدمت خلق کو عبادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند بحق آئمہ اطھار علیہم السلام علامہ جہانزیب جعفری کی مزید توفیقات خیرمیں اضافہ فرمائے اور قوم و ملت کیلئے مزید کام آنے کی ہمت دے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button