نعرہ حیدریؑ لگانے کے جرم میں ریڑھی دار مزدور کو شہید کرنے والا مرکزی مجرم گرفتار، پھانسی کا مطالبہ زور پکڑگیا
شیعیت نیوز: شکر خدا کا قانون حرکت میں آگیا، نعرہ حیدریؑ لگانے کے جرم میں ریڑھی دار مزدور کو شہید کرنے والا مرکزی مجرم گرفتار، مقدمہ درج،پھانسی کا مطالبہ زور پکڑگیا۔
تھیم پارک سوسائٹی میں بیس سالہ توقیرحسین کو نعرہ حیدریؑ لگانیکی کی وجہ سے شہید کرنیوالے تین نامزد ملزموں میں مرکزی ملزم سوسائٹی کا چیئرمین حاجی خوشی محمد (ملعون)کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید علی رضا عابدی کے والد اخلاق حسین عابدی انتقال کرگئے، نمازجنازہ آج اداکی جائےگی
شہید کے والد رستم علی ولد نذیر احمد کی مدعت میں تھانہ سندر لاہور میں درج ایف آئی آر میں پولیس حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان کے بیٹے کو فقط نعرہ حیدریؑ لگانے کے جرم میں تینوں ملزمان حاجی خوشی محمد ، سوسائٹی ایڈمن ہارون اور اس کے بیٹے نے بے دردی سے تشدد کرکے قتل کردیا ہےلہٰذا مجرموں کوفوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ اس وقوعہ کو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ توجہ ملی جس بناء پر صارفین نےاسے دہشت گردی اور تکفیریت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے مجرموں کیلئے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔







