شمالی عراق میں دو ترک سیکورٹی اہلکار ہلاک

04 جولائی, 2022 02:02

شیعیت نیوز: عراق میں ترکی کے 2 سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی وزارت دفاع نے سنیچر کی دوپہر اعلان کیا کہ عراق میں اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اتحادی حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سرکار نہیں،ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی

آناتولی خبررساں ایجنسی نے ترکی کی وزارت دفاع کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یہ دونوں سیکورٹی اہلکار شمالی عراق کے ایک علاقے میں مارے گئے جہاں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن چل رہا ہے۔

اس ترک ادارے نے اطلاع دی ہے کہ یہ فوجی پی کے کے (PKK ) کے عناصر کے حملوں کے دوران مارے گئے۔

اسی دوران عراقی ذرائع نے گزشتہ ماہ جون کے آخر میں کردستان کے علاقے سلیمانیہ میں ترک ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔ یہ حملہ سائلو کلار علاقے میں کیا گیا تھا جس میں ایک کار تباہ ہو گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : شام، طرطوس میں اسرائیلی حکومت کا میزائل حملہ

اس حملے کے دوران کار میں سوار (PKK ) گروپ کے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔

دوسری جانب ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے شمالی عراق میں (PKK ) گروپ کے چھ عناصر کو ہلاک کر دیا۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق عراق میں پی کے کے (PKK ) کے خلاف آپریشن پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جاری ہے۔

18 اپریل کو ترکی نے شمالی عراق سے (PKK ) کے عناصر کا خاتمہ کرنے کے بہانے ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے۔

1:12 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top