شام، طرطوس میں اسرائیلی حکومت کا میزائل حملہ
شیعیت نیوز: صیہونی حکومت نے شام کے جنوبی طرطوس میں میزائل حملہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت ، دہشت گردوں کی مدد کرنے کے لئے شامی فوج کے اڈوں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرتی رہتی ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے مغربی طرابلس میں میڈیرین سی کے اوپر سے کئی میزائل فائر کر کے جنوبی طرطوس کے الحمیدیہ ضلع کے اطراف میں واقع ایک مرغی فارم کو نشانہ بنایا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دوشامی شہری بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا ہے۔
شام استقامتی محاذ کا ایک اہم رکن ہے جو علاقے میں امریکی صیہونی سعودی اقدامات اور سازشوں کا مقابلہ کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ترکی کے قبضے سے ملک کا آزاد ہونا ضروری ہے، فیصل المقداد
دوسری جانب شامی فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقے القامشلی میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو گزرنے سے روک کر اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوجی گزشتہ شب صوبے حسکہ کے شمال میں قامشلی شہر کے جنوب مغرب میں واقع «تل سطیح» علاقے میں ڈٹ گئے اور دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو اس چک پوسٹ سے گزرنے سے روک کر انہیں لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں کئی بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا۔ اس کارواں کو شامی فوج نے بین الاقوامی ہائی وے سے گزرنے سے روک دیا۔ یہ شاہراہ قامشلی-حسکہ کے درمیان واقع ہے۔
شامی فوج کے فیصلے کے سامنے امریکی دہشت گرد مزاحمت کے بغیر بے بس ہوکر اپنی حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔
قابل ذکر ہے کہ حسکہ میں شامی عوام اور اب تک دسیوں بار امریکی فوجیوں کو لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔







