اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ سنی علماءو مشائخ نےپنجاب حکومت سے دربار بی بی پاک دامن سلام اللہ علیہا زائرین کیلئے فوری کھولنے کا مطالبہ کردیا

علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 7 ذوالحجہ دربار بی بی پاک دامن سلام اللہ علیہا زائرین کیلئے کھولنے کا مطالبہ کر دیا.

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں صوبائی سینئر نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 7 ذوالحجہ دربار بی بی پاک دامن سلام اللہ علیہا زائرین کیلئے کھولنے کا مطالبہ کر دیا. یہ مطالبہ کل مسالک علماء بورڈ، جمعیت علماء پاکستان نیازی، تحریک وحدت اسلامی، شیعہ پولیٹیکل پارٹی ،مجلس اتحاد المومنین ،شیعہ شہریان پاکستان، تحریک فقہ جعفریہ کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امام خمینی ؒ کے مرقد پر حاضری اور فاتحہ خوانی

پریس کانفرنس میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ علامہ عاصم مخدوم ، مفتی عاشق حسین، صاحب زادہ پرویز اکبر ساقی، خرم عباس نقوی، امیر عباس مرزا، علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ منور علوی، ڈاکٹر امجد چشتی اور قوم و ملت کے دیگر اکابرین شامل تھے۔

علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس مسئلے پر انتظامیہ نے قبل اَ وقت درست اقدامات نہ کیے تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر سے آنے زائرین مشکلات کا شکار رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button