اہم ترین خبریںپاکستان

مسلم لیگ ن ایک بار پھر اقتدار کی بقاء کی خاطر کالعدم سپاہ صحابہ کے در پر جھک گئی

احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ کس امیدوار کی حمایت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں گے

شیعیت نیوز: مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت ایک بار پھر اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے کالعدم دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ کے در پر جھک گئی۔

وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے جھنگ کا دورہ کیا اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکز علیؑ اسلامک سنٹر جھنگ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی اور گستاخِ امام مہدی ؑ اعظم طارق کے فرزند، رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ کےانتخاب کیلئے متوقع الیکشن میں دوبارہ وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی استدعا کی۔

اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ معاویہ اعظم کیساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ معاویہ اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات انتہائی مفید رہی ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد سرپرائز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے 6حلقوں کو 3 حلقوں میں ضم کرنا الیکشن کمیشن کاغیر منصفانہ عمل ہےجو کسی صورت قبول نہیں ، ارباب لیاقت ہزارہ

احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ کس امیدوار کی حمایت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ قبل ازیں عطاء اللہ تارڑ کے علیؑ اسلامک سنٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے عطاء تارڑ پر گل پاشی کی جبکہ معاویہ اعظم نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں برسراقدارسیاسی جماعتوں بشمول ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بارہا اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے ساتھ سیاسی بھاؤ تاؤ ہوتا رہا ہے، جن دہشت گردوں کو جیل کی سلاخوں اور تختہ دار پر ہونا چاہئے وہ ایوان اقتدار کے مزے لوٹنے میںمصروف ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button