سعودی عرب

یمن جنگ کی قیادت امریکہ کے ہاتھ میں ہے، سعودی سیاسی تجزیہ نگار

شیعیت نیوز: سعودی سیاسی تجزیہ نگار نے کہا کہ یمن جنگ کی دلدل سے نکلنے کے لیے ریاض کے پاس کوئی جامع حل تلاش کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے اس لیے یمن کا معاملہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔

البوابہ الاخباریہ الیمنیہ کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 میں یمن جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار سعودی تجزیہ نگار سعد بن عمر نے تسلیم کیا کہ امریکہ یمن کے معاملے کی قیادت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، لبنانی تجزیہ کار جہاد ایوب

رپورٹ کے مطابق سعودی سیاسی تجزیہ نگار نے یمن کا معاملہ امریکہ کے ہاتھ میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض جنگ کی دلدل سے نکلنے کے لیے کسی جامع حل تک پہنچنے کے قابل نہیں ہے جو اپنے آٹھویں سال میں داخل ہو رہی ہے۔

سنچری اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ مفادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایک جامع حل صرف امریکی فیصلہ سازی کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم رہنما زہرانقوی نے ایران کے ساتھ تمام معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

یاد رہے کہ سعودی عہدے دار کے یہ ریمارکس امریکی صدر جو بائیڈن کے آئندہ دورہ ریاض سے قبل سامنے آئے ہیں جبکہ بائیڈن اس دورے کے دوران دنیا کے متعدد ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔

سعودی سیاسی تجزیہ نگار کے تبصروں سے ان خبروں کو تقویت ملتی ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو یمن کی دلدل میں پھنسائے رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button