لبنان

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، لبنانی تجزیہ کار جہاد ایوب

شیعیت نیوز: لبنان کے سیاسی تجزیہ کار جہاد ایوب نے کہا کہ صیہونی حکومت کی عسکری اور سیاسی کوششیں اس کی انتشار انگیز نوعیت کے لیے بے کار ہیں اور مزاحمتی قوت اس حکومت کے ساتھ بھرپور تصادم کے لیے تیار ہے۔

لبنانی سیاسی تجزیہ کار جہاد ایوب نے کہا کہ اس میں اب کوئی شک نہیں کہ صیہونی حکومت ایک نسل پرست اور منظم دہشت گرد فوج ہے ، یہ ایک کٹھ پتلی علاقہ ہے جو امریکہ اور برطانیہ کے مفادات میں کام کرتا ہے نیز وقت کے ساتھ ساتھ زوال پذیر ہونا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت جو کچھ عسکری طور پر کر رہی ہے یا سمجھوتہ کرنے والے عربوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے وہ اس کی ہنگامہ خیز اور پریشان کن فطرت کو برقرار رکھنے کے مفاد میں نہیں ہے، اس لیے کہ مزاحمتی تحریک اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے موٹر سائیکل سوارنے اسرائیلی ٹینک کو آگے بڑھنے سے روک دیا

یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے قبرص کے تعاون سے یونانی صیہونی بحری جہاز کے لبنانی سمندر میں داخل ہونے سے قبل ایک خطرناک چال چلائی، تاہم اسے بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب تمام تر شور شرابے اور میڈیا کے ہنگاموں کے باوجود لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اس سازش کو برملا کر دیا اس مسئلہ نے اپنے تمام مخصوص معیاروں، مراحل اور فوجی الفاظ کے ساتھ محاذ آرائی کی مساوات میں بہت سارے آفٹر شاکس پیدا کیے، جن میں سب سے اہم دشمن کی طرف سے غلطی کی صورت میں محاذ آرائی کا آپشن ہے۔

واضح رہے کہ یورپ اور امریکہ کی درخواست کے باوجود کاریش کے علاقے میں جاسوسی جہاز کی آمد سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایک اسٹریٹجک غلطی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button