اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے نئے صدر کا انتخاب 3 جولائی کو ہوگا، علامہ صادق جعفری

انہوں نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدرو اور نائب صدور اجلاس میں شرکت کریں گے، نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب مرکزی و صوبائی عہدیداران کی زیر نگرانی انجام پذیر ہوں گے ۔

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے انٹرا پارٹی الیکشن برائےڈویژنل صدر کا انعقاد 3 جولائی بروز اتوار بارگاہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا انچولی سوسائٹی میں منعقد ہواگا۔

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ تین سال کیلئے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب 3 جولائی بروز اتوار کو بارگاہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا انچولی سوسائٹی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکمران ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے قومی خزانے سے لوٹی رقم وطن واپس لے آئیں وہی کافی ہے،علامہ حسن ظفر نقوی

انہوں نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدرو اور نائب صدور اجلاس میں شرکت کریں گے، نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب مرکزی و صوبائی عہدیداران کی زیر نگرانی انجام پذیر ہوں گے ۔

علامہ صادق جعفری نے کہاکہ نئے ڈویژنل صدر کے انتخاب کیلئے ڈویژنل شوریٰ کے اراکین اپنی رائے شماری کا اظہار کریںگے۔ انہوں نے تمام اراکین شوریٰ سے بروقت اجلاس میں شرکت کی تاکید کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button