حکمران ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے قومی خزانے سے لوٹی رقم وطن واپس لے آئیں وہی کافی ہے،علامہ حسن ظفر نقوی

24 جون, 2022 00:05

شیعیت نیوز:  معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مادر وطن پاکستان کی بات کرنے والے حکمران اور ان کے کا سہ لیس اس مادر وطن پر صرف ایک احسان کردیں کہ وہی دولت جو انہوں نے اس مادر وطن سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے، بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں تو یہ ملک نہ صرف معاشی بحران سے باہر آجائے گا بلکہ اس ملک کا آدھے سے زیادہ قر ضہ بھی اتر جائے گا، اس طرح اس مادر وطن کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی جان چھٹ جائے گی اور لوگوں کو ایک کپ چائے بھی نہیں چھوڑنا پڑے گی، کیا یہ حکمران خاندان اور ان کے کاسہ لیس قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

 

11:03 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top