اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، تین گرفتار، فصلوں کو آگ لگا دی

24 جون, 2022 05:57

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں دو الگ الگ مقامات پر تین شہریوں کو گرفتار کیا اور متعدد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الخلیل شہر کے متعدد محلوں پر دھاوا بولا۔ فلسطینی شہریوں شادی عابدین، احمد غالب ابو اسینینہ اور حمودہ اکرم جابر کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان میں سے تین کو گرفتار کرلیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں متعدد کارکنوں اور غیر ملکی یکجہتی کے کارکنوں کو مارا پیٹا اور ان میں سے دو کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل کے جنوب میں دیوار اور بستیوں کے خلاف مزاحمت کے لیے عوامی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے کہا کہ قابض افواج  نے اس علاقے میں ہونے والی مشقوں کے خلاف احتجاج کے دوران متعدد کارکنوں اور غیر ملکی یکجہتی کے کارکنوں کو زدوکوب کیا۔ اس دوران قابض فوج نے مسافر یطا سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے شہریوں کے گھروں میں جعلی اہداف کے ماڈلز تعینات کیے اور جگہ جگہ بھاری ہتھیاروں سے تربیتی کارروائیاں کیں جس سے مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی۔

مسافر یطا کا یہ علاقہ ان 12 رہائشی بستیوں میں شامل ہے جنہیں اسرائیلی فوج طاقت کے ذریعے خالی کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : احمق دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم ہر وقت تیار ہیں، ابو حمزہ

دوسری جانب قابض اسرائیلی اتھارٹی نے فلسطینیوں کے معدد املاک کو مسمار کر دیا ہے۔

فلسطینی شہریوں کی املاک کو گرانا، ان پر قبضہ کرنا حتی کہ ان کی زرعی اراضی پر کھڑی فصلوں کو آگ لگا دینا اور وہاں موجود تعمیراتی ڈھانچوں کو تباہ کردینا بھی اسرائیلی فوج اور پولیس کا معمول بن چکا ہے۔

تازہ واقعات بدھ کے روز مقبوضہ یروشلم اور بیت اللحم میں پیش آئے ہیں۔ جہاں ان املاک کی  تعمیر کے خلاف قانونی موشگافیوں کوبہانہ بنا کر گرایا گیا ہے۔

ان کاروائیوں کے دوران اسرائیلی قابض اتھارٹی نے گھوڑوں کا اصطبل بھی گرا دیا ہے۔ اسی طرح بیت حنینہ میں ایک پارکنگ ایریا کو بھی مسمار کر دیا ہے۔

جبکہ بیت اللحم میں اسرائیلی قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے زرعی مقاصد کے لیے تعمیر کردہ ایک دھانچے کو منہدم کر دیا ہے۔ یہ زرعی زمین پر قائم شدہ ڈھانچہ نحالین ٹاون میں تھا۔

11:25 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔