احمق دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم ہر وقت تیار ہیں، ابو حمزہ

شیعیت نیوز: سرایا القدس کے فوجی ترجمان ابو حمزہ نے اپنے اہداف پر درست فائرنگ اور گولہ باری، اپنی افواج کی جنگی تیاری اور مضبوط میدانی قوت کے اچھے نتائج حاصل کرنے کی خبر دی ہے۔
ابو حمزہ نے زور دے کر کہا کہ سرایا القدس ’’احمق دشمن‘‘ کا مقابلہ کرنے، اسیران، فلسطینی عوام اور فلسطینی مقدسات کی حمایت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
عزم الصادقین کے نام سے جنگی مشق اس ہفتے غزہ میں منعقد ہوئی، جس میں جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس سے وابستہ کئی عسکری تنظیموں نے شرکت کی۔
جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے غزہ کی پٹی پر اپنی حالیہ مشقوں کی تصاویر جاری کی ہیں، جس میں صیہونی حکومت کو اپنے عزائم سے خبردار کیا گیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرایا القدس نے انتباہی مشق کی ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کیں ہیں، جو ان کے مجاہدین کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔
حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں کہا کہ "اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کے یہ بیانات ایک بار پھر ظاہر کرتے ہیں کہ اس غیر منصفانہ محاصرے کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے مصائب کس حد تک ہیں۔
برہوم نے وضاحت کی کہ یہ ناکہ بندی واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہےاور انتہائی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
حماس کے ترجمان نے غاصب صیہونی ریاست کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف استعمال کی جانے والی نسل پرستی کی پالیسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
برہوم نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تمام بیانات اور رپورٹس کو سنجیدگی سے لیں اور ہمارے عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لیے کام کریں اور صیہونی ریاست پر غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔