سعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

شیعیت نیوز: سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں، جہاں ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی محل میں ان کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسی کے امور اور دنیا بھر سمیت خطہ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کے لیے کئی برسوں میں پہلی مرتبہ ترکی کا سرکاری دورہ کیا ہے، جس کا مقصد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی سے متعلق کولمبیا کے صدر کے بیان پر مغربی میڈیا میں ہلچل اور واویلا

اس سے قبل ترک صدر اپریل میں سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کرچکے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب سے واپسی پر اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ دونوں ممالک خطے کی بہتری کے خواہاں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اپریل میں رجب طیب اردوان نے علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے ایک ماہ کی طویل مہم کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، ان کے دورہ سعودی عرب کے مقاصد میں استنبول میں جمال خاشقجی کے 2018 کے قتل کے مقدمے کو ختم کرنا بھی شامل تھا۔

ترک صدر نے اپنے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے بات چیت میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات کو وسعت دینے کی کوشش کی تاکہ ترکی کی مشکلات سے دوچار معیشت کو بحال کرنے میں مدد حاصل کی جائے۔

رجب طیب اردوان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اور ریاض کے بااختیار رہنما شہزادہ محمد بن سلمان انقرہ میں ہونے والی بات چیت کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو کس اعلیٰ سطح تک لے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button