شہید قاسم سلیمانی سے متعلق کولمبیا کے صدر کے بیان پر مغربی میڈیا میں ہلچل اور واویلا

24 جون, 2022 02:33

شیعیت نیوز: کولمبیا کے نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی عراق میں داعش کے فاشیسٹ بانیوں پر غلبے کے معمار تھے اور امریکہ نے ان کی جدوجہد کا جواب انھیں قتل کر کے دیا۔

کولمبیا کے صدر نے یہ بات شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہی تھی ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنرل سلیمانی عراق میں داعش اور اسلامی فاشسٹ بنیاد پرستی کی شکست کے معمار ہیں جو کردوں اور شامی عربوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے بڑے دشمن کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

کولمبیا کے صدر نے ٹوئٹ کیا کہ امریکہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں قتل کر دیا، امریکہ مشرق وسطیٰ میں صرف بدترین اور بری چیزوں کو تقویت دیتا ہے۔

کولمبیا میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اس ملک کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گستاوو پیترو صدر منتخب ہوگئے ہیں جس پر مغربی میڈیا میں واویلا مچا ہوا ہے اور ان کے سابقہ بیانات پھر سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اگر حقیقت پسندی سے کام لے تو جلد ہی ایٹمی سمجھوتہ ممکن ہے، امیرعبداللہیان

کولمبیا کے نو منتخب صدر گستاوو پیترو نے تین جنوری دوہزار بیس کو ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سلیمانی عراق میں داعش کے فاشیسٹ بانیوں پر غلبے کے معمار تھے جنھوں نے کردوں اور عرب شامیوں کے ساتھ مل کر ڈیموکریسی کے سب سے بڑے دشمن کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ۔

کولمبیا کے نو منتخب صدر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے داعش کو شکست دی لیکن امریکہ نے ان کی اجرت انھیں قتل کر کے دی۔ امریکہ مشرق وسطی میں ہمیشہ بد سے بدتر کو مضبوط بناتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے تین جنوری دوہزار بیس کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کو ان کے آٹھ ساتھیوں سمیت بغداد ایئرپورٹ کے قریب فضائی حملہ کر کے شہید کردیا تھا ۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکام کی دعوت پر اس ملک کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔

9:53 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔