چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

23 جون, 2022 13:30

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ عالمی برادری کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، ایم ڈبلیوایم کی آمد سے ہماری صفوں میں اضافہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشات کو کم سے کم کرنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سیاسی عدم استحکام کے سبب پہلے ہی افغان عوام مشکلات کاشکارہیں زلزلے کی تباہ کاریوں نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

12:32 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top