دنیا

روس یوکرین جنگ میں امریکیوں کی ہلاکت اور گرفتاری

شیعیت نیوز: روس اور یوکرین کی جنگ میں امریکہ کے کرائے کے دو فوجیوں کی گرفتاری کے بعد امریکہ کے دو شہری بھی مارے گئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے یوکرین میں اپنے دوسرے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ 52 سالہ اسٹیفن زیبیلسکی یوکرین میں ہلاک ہوا۔ اس سے قبل اپریل میں ایک 22 سالہ امریکی یوکرین جنگ کے دوران مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر عصائے موسیٰ کی کاری ضرب، اپنے ارادے ظاہر کر دیئے

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر امریکی شہریوں کو یوکرین کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود اپنے شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پکڑے گئے دو امریکی شہری یوکرین کے ریجن ڈونیسک میں ہیں۔

اس معاملے میں کریملن کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے دونوں امریکی کرائے کے فوجی ہیں اور وہ جنیوا کنونشن کے ضابطے میں نہیں آتے اور ان دونوں امریکی شہریوں نے روسی فوجیوں کو خطرے میں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے،امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

کریملن نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں امریکی شہری یوکرین میں غیر قانونی سرگرمیوں، روسی فوج پر فائرنگ، شیلنگ میں ملوث ہیں، تاہم دونوں امریکی شہری یوکرینی فوج میں شامل نہیں تھے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پکڑے گئے امریکی شہریوں کے اہل خانہ کے مطابق وہ رضاکارانہ طور پر لڑنے گئے تھے جو گزشتہ ہفتے یوکرین میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button