اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے،امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کرم ایجنسی کےشیعہ نوجوان کے قتل میں وہ استعماری ایجنٹ ملوث ہیں جو شیعہ سنی فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کرم ایجنسی کےشیعہ نوجوان کے قتل میں وہ استعماری ایجنٹ ملوث ہیں جو شیعہ سنی فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں۔پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے۔امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔ان حالات میں شیعہ سنی کو دانش و بصیرت کا ثبوت دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی معاہدہ قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر اور شہداء کے خون سے وفا کی عملی شکل ہے،سید ناصرشیرازی

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ان ملک دشمن امریکی ایجنٹ تکفیری عناصر کی بیخ کنی کرے جنہوں نے ارض پاک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔۔ہم سب کا بہترین مستقبل محفوظ پاکستان سے مشروط ہے۔شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے اور شرپسند عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button