مقبوضہ فلسطین

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کا دورۂ لبنان

شیعیت نیوز: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے دورۂ لبنان کی اطلاع دی ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے میڈیا آفس کے مطابق، اسماعیل ہنیہ دورۂ لبنان میں لبنانی اور فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے موقع پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی رہنما فلسطین کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت لبنان میں مقیم فلسطینیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

حماس نے مزید کہا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد فلسطین اور لبنان کی دونوں اقوام کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور لبنانی پناہ گاہوں میں مقیم فلسطینیوں کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

اسماعیل ہنیہ بیروت میں 31 ویں کانفرنس "القومی الاسلامی“ سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی آباد کاروں کےچاقو حملے میں فلسطینی شہری علی حسن حرب شہید

گذشتہ جولائی میں ھنیہ نے عرب اور اسلامی ممالک کے دوروں کے سلسلے کے دوران حماس تحریک کے ایک وفد کی سربراہی میں لبنان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

حماس کے رہنما رافت مرہ نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزین، جو معاشی اور زندگی کے بحرانوں کا شکار ہیں، نے اسماعیل ھنیہ کا پرجوش استقبال کی اعلان کیا ہے۔لبنان میں فلسطینی کمیونٹی اور پناہ گزین ہنیہ اور ان کےساتھ دورے پرآنے والے معزز قائدین کے لبنان کے دو سالوں میں تیسرے دورے کی خبر کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی عوام اور ملک میں موجود فلسطینی پناہ گزین اسماعیل ھنیہ کے دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ھنیہ معرکہ ’سیف القدس‘ کے ایک سال بعد اور 1948 میں القدس، غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں میں ہمارےعوام کی جرات مندانہ مزاحمتی تحریک کے ایک سال بعد دورۂ لبنان کررہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ فلسطینی پناہ گزین جنہوں نے ہنیہ اور اس کے معزز بھائیوں کا دو بار استقبال کیا اور سیاسی اور فوجی پیش رفت اور قابض اسرائیل کے خلاف محاذ آرائی میں اضافہ دیکھ چکے ہیں وہ ہنیہ سےان کے آئندہ کا لائحہ عمل جاننا چاہتے ہیں۔

رافت مرہ کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب صیہونی ریاست کے رہنما اعتراف کر رہے ہیں کہ صیہونی ریاست ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ایک ایسے وقت میں جب ہر ایک کو آزادی میں حماس کے کردار اور اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کا احساس ہو گیا ہے۔ ایسے وقت میں اسماعیل ھنیہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button