لبنان

حزب اللہ کے پرچم کو اُتارنے کی خاطر صیہونی فوجیوں کی لبنانی سرحد پر دراندازی

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع نے اسرائیلی فوج کے ایک دستے کی لبنانی سرحد میں حزب اللہ کے پرچم کو اتارنے کے لیے حملے کی خبر دی ہے۔

نجی میڈیا کا کہنا ہے کہ کم از کم تیس کے قریب صیہونی فوجی جنوب لبنان کے ایک دیہات ’’شبعا‘‘ میں حزب اللہ کے پرچم کو اُتارنے کے بہانے سے لبنانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پر حملہ آور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے،امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

اسی حوالے سے دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس سپاہیوں، تین فوجی بکتر بند اور چار سِول گاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کا ایک یونٹ ’’شبعا‘‘ سے دور ’’برکہ النقار‘‘ کے علاقے سے لبنانی حدود میں داخل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جارح صہیونی فوج کا مقصد لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے جھنڈے کو ہٹانا تھا، جو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل مذکورہ علاقے میں ایک سرحدی باڑ پر لہرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صاحبزدہ حامد رضا نے اپنے قتل کی صورت میں رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار قرار دے دیا

دوسری جانب اس کارروائی کے بعد لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کے امن دستوں (UNIFIL) کو علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تعینات کر دیا گیا ہے، تاکہ وہ ہر قسم کی دراندازی کا موثر جواب دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button