اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گوادر تک بجلی لائن کی تعمیر کیلئے ایرانی کمپنی سے معاہدے پر دستخط ہوگئے

اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے گزشتہ دنوں ایران کا چار روزہ دورہ کیا

شیعیت نیوز:  وفاقی وزیر خرم دستگیر کے کامیاب دورہ ایران کے مزید ثمرات سامنے آگئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی کی ترسیل کے دوسرے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے۔ وزارت توانائی نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے ایرانی کمپنی سونیر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبزدہ حامد رضا نے اپنے قتل کی صورت میں رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار قرار دے دیا

اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے گزشتہ دنوں ایران کا چار روزہ دورہ کیا، جس میں انہوں نے توانائی ضروریات کے پیش نظر ایرانی حکام سے بجلی کی درآمد پر بات چیت کی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز بھی پاکستان نے ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button