مؤسسہ علوم قرآن ’’ادارہ جماران‘‘ کے زیراہتمام لاہور میں سالانہ قرآن سمر کیمپ کا انعقاد
شیعیت نیوز: مؤسسہ علوم قرآن ’’ادارہ جماران‘‘ کے زیراہتمام سالانہ قرآن سمر کیمپ میں آئی ایس او لاہور ڈویژن شعبہ اسکاؤٹنگ کے برنامے کے تحت اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محبین کو مختلف اسکاؤٹ سرگرمیاں کروائی گئیں۔
اس موقع پر ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن حیدر عباس اور سابق اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ لاہور ڈویژن حمزہ مہدی نے شرکاء سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے،امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس
بچوں کو لاہور کی تاریخی باغ جناح میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ بچوں کو تیز اندازی کے گُر بھی سکھائے گئے۔ بچوں کو اس موقع پر دین و قرآن شناسی کے حوالے سے لیکچرز بھی دیئے گئے جبکہ فرسودہ ماحول سے مقابلے کیلئے فکری تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔







