غزہ کے سرحدی باڑ سے مزید گرفتاریاں

21 جون, 2022 12:42

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے سوموار کی صبح دو فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے غزہ کے سرحدی باڑ سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں کو جنوبی غزہ میں سرحدی علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے ایک چاقو اور دیسی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا۔

گذشتہ چند دنوں میں قابض اسرائیلی فوج سرحدی باڑ سے دراندازی کی مبینہ کوششوں کا الزام لگا کر  متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ گرفتار شدگان کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل  ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کا امن تباہ کرنےکی ایک اور سازش تیار، اہل بیت رسولؐ کی شان میں گستاخی کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا شیعہ مسافروں پر حملہ

دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون قصبے کے مشرق میں محدود فاصلے پردراندازی کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی افواج کی متعدد گاڑیاں جن میں فوجی بلڈوزر بھی شامل تھے، بیت حانون کے مشرق میں سرحدی پٹی کے پیچھے سے دراندازی کی اور شہریوں کی زمینوں میں درجنوں میٹر تک اندر گھس گئے۔ زمین کے ٹیلے توڑنے کے ساتھ کھدائی کی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔

وقتاً فوقتاً، قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے شمال اور مشرق میں زرعی زمینوں پر حملہ کرتی ہے اور کسانوں کو ان تک رسائی یا کاشت کاری سے روکتی ہے۔

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے اس سال کے آغاز سے اب تک مشرقی غزہ کی پٹی میں 18 محدود دراندازی کی اور 62 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں 41 ماہی گیر، 20 درانداز اور 3 مسافر شامل ہیں۔

4:09 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔