اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار کا امن تباہ کرنےکی ایک اور سازش تیار، اہل بیت رسولؐ کی شان میں گستاخی کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا شیعہ مسافروں پر حملہ

یاد رہے کہ اس سے قبل کرم سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشتگرد ملعون سلطان گل نے شہزادی سکینہ ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی تھی۔

شیعیت نیوز: پاراچنار کا امن تباہ کرنےکی ایک اور سازش تیار، اہل بیت رسولؐ کی شان میں گستاخی کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی دہشت گردوں کا شیعہ مسافروں پر حملہ۔

تفصیلات کے مطابق صدہ بائی پاس پرمومنین کی گاڑی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک مومن ذیشان حیدر شہید ہوگیا جبکہ دو مومنین زخمی ہوگئے ہیں۔

شہید ذیشان حیدر ایم بی بی ایس (MBBS) کا سٹوڈنٹ تھا۔گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پاراچنار سے پشاور کی جانب مسافروں کو لیکر جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید عارف الحسینیؒ کے معنوی فرزندوں کا وطن عزیز پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ سیاسی اشتراک کا معاہدہ

ذرائع کے مطابق ذیشان حیدر علاج کی غرض سے پشاور جارہا تھاکیوں کے پاراچنار میں قائم واحد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سہولیات ہی موجود نہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی جب صدہ بائی پاس پر ستین ایف سی چیک پوسٹ کے قریب کالج کے نزدیک پہنچی تو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ، پہلا فائر ذیشان کو سیدھا سر پر مارا گیا اور باقی فائر گاڑی کے ٹائروں پرمارے گئے لیکن ڈرائیور گاڑی کو چیک پوسٹ کے قریب لیکر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

سکیورٹی حصار میں موجود اس شاہراہ پر اس طرح کی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، مسلسل اس راستے میں شیعیان حیدرکرارؑ کی ٹارگٹ کلنگ کئی ایک شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہل بیتؑ کے گستاخ ملعون سلطان گل کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا پشاور میں احتجاج

یاد رہے کہ اس سے قبل کرم سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشتگرد ملعون سلطان گل نے شہزادی سکینہ ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی تھی۔

شہید ذیشان حیدرکا جسد خاکی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار منتقل کیاجارہا ہے، اس وقت مقامی مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق حالات کافی کشیدہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button