اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کھارادر بم دھماکے میں ملوث پولیس اہلکار نے حیران کن انکشافات کرڈالے

کھارادر بم دھماکے میں ملوث پولیس اہلکار نے حیران کن انکشافات کرڈالے

شیعیت نیوز: شہر قائد میں کھارادر بم دھماکے میں ملوث گرفتار پولیس اہلکار دلبر نے دہشتگردی واقعے میں مزید اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے تمام تفصیلات بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار دلبر کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار نے دوران تفتیش بتایا کہ دہشتگردی واقعے میں مذید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتار پولیس اہلکار نے دیگر اہلکاروں کی تفصیل بتا دی، جس کے بعد اہلکار کی نشاندہی پر تفتیش کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کے موبائل فون کا فارنزک کیا جائے گا، آر آر ایف اہلکار کی سابقہ تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، تاہم مزید تفتیش کیلئے جے آئی ٹی ٹیم بنائی جائے گی۔ گذشتہ روز کھارادر بم دھماکے کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی حکام نے مقدمے میں کالعدم تنظیم کے رکن پولیس اہلکار کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہونے والی توہین رسالتؐ کے خلاف ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ

سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار ملزم دلبر کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دلبر علی نے ساتھی ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کاا نکشاف کیا ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کارکنوں میں کالعدم ایس آر اے کیجانب سے ملنے والی رقم تقسیم کرنے میں شامل ہے، ملزم سے اندرون سندھ دیگر دھماکوں سے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے۔ جس پر عدالت نے سی ٹی ڈی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے 23 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button