اہم ترین خبریںپاکستان

بھارت میں ہونے والی توہین رسالتؐ کے خلاف ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے بھارتی، امریکی و اسرائیلی پرچم نزر آتش کئے۔

شیعیت نیوز: ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام بھارت میں ہونے والی توہین رسالتؐ کے خلاف کراچی میں جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے سامنے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں علماء کرام سمیت نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کراچی کے تحت عارف کامل مولانا آغا جعفر نقویؒ کی مجلس برسی کا انعقاد، شاگردان کا خطاب

مظاہرے سے ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ رضی حیدر و دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے بھارتی، امریکی و اسرائیلی پرچم نزر آتش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button