واہ کینٹ میں اتحاد بین المسلمین کی تقریب ، ایرانی ثقافتی کونسلر سمیت شیعہ سنی علماءکی شرکت

18 جون, 2022 14:49

شیعیت نیوز:  ناموس رسالتﷺ کے محافظ زندہ ہیں۔ جس طرح امام خمینی ؒنے سلمان رشدی ملعون کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا، اسی انداز میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ملعونہ نوپور شرما کی جانب سے گستاخی کی مذمت کی ہے۔ اتحاد بین المسلمین کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ سید علی خامنہ ای کے فتویٰ کی روشنی میں اہل سنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے۔ ان خیالات کا اظہار واہ کینٹ میں منعقدہ اتحاد بین المسلمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

اس موقع پر ثقافتی قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران، احسان خزاعی، پیر سعید احمد نقشبندی، صدر جمعیت علماء پاکستان شمالی پنجاب، علامہ حنیف احمد پنجکوٹھی، صدر اتحاد بین المسلمین آزاد کشمیر، سید امجد نقوی، چیئرمین اتحاد بین المسلمین پاکستان، علامہ سید فرحت علی کاظمی، سیکرٹری جنرل اتحاد بین المسلمین، علامہ یوسف جبریل فاونڈیشن کے صدر شوکت اعوان اور دیگر نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں توہین رسالتؐ، کالعدم سپاہ صحابہ کی شیعہ مکتب کو واجب القتل قراردینے کیلئے احتجاجی ریلی

اس موقع پر ثقافتی قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بنائی گئی توہین رسالت و توہین اسلام پر مبنی فلم پر پابندی ہونی چاہیئے، فلم نبیﷺ کی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ اس فلم کا نام ”خاتون جنت” رکھا گیا ہے۔ اس فلم پر توہین رسالت اور توہین اسلام پر مبنی مواد کی وجہ سے پہلے بھی کئی اسلامی ممالک کی طرف سے پابندی لگائی جا چکی ہے۔ توہین آمیز مواد پر مبنی فلم کی ہدایات ایلی کنگ نے دی ہیں۔ اس فلم کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی پر بنائی جانے والی اس طرح کی یہ پہلی فلم ہے اور اس میں سنی اسلام کی معتبر شخصیات کو متنازعہ بنا کر پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیاں نہ صرف ایران بلکہ پاکستان اور پورے علاقے کو مسائل و مشکلات سے دوچار کئے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو

ثقافتی قونصلر کا کہنا تھا کہ زبان فارسی کی ترویج و ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ علامہ سعید احمد نقشبندی نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ دورہ ایران کے دوران پتہ چلا کہ ایرانی قوم اولیائے کرام سے کس قدر عقیدت رکھتی ہے، چونکہ ایران کے در دیوار پر معین الدین چشتی اجمیری علیہ رحمہ کے اشعار کندہ کئے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وحدت امت کی کوششوں کے باعث آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، جسے تمام مکاتب فکر کے افراد کو ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے قائم رکھنا ہوگا۔

 

2:51 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top