بھارت میں توہین رسالتؐ، کالعدم سپاہ صحابہ کی شیعہ مکتب کو واجب القتل قراردینے کیلئے احتجاجی ریلی

16 جون, 2022 16:31

شیعیت نیوز: بھارت میں بی جےپی کی خاتون رہنما کی جانب سے شان رسالت ؐ میں بدترین گستاخی کےخلاف کالعدم دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ کی نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شیعہ مکتب فکر کے خلاف توہین آمیززبان کا استعمال ، پاکستان کی دوسری بڑی مذہبی اکثریت ملت جعفریہ کو گستاخ رسولؐ اور صحابہ اور واجب القتل قرار دیکر شرکائے احتجاج کو شیعہ مکتب فکر کے خلاف دہشت گردی کیلئے اکسایا گیا ، مقرر طفیل معاویہ خطیب حویلیاں گاؤں مسجد کی جانب سے سرعام فرقہ وارانہ منافرت پھیلائے جانے کے باجود ریاستی ادارے خاموش تماشائی بننے رہے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، کالعدم جماعت کے شرپسند رہنماؤں کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بی جے پی کی خاتون رہنما کی جانب سے رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ  ؐ کی شان اقدس میں کی جانے والی بدترین گستاخی کے خلاف ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نے حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں احتجاجی ریلی ، شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقرر طفیل معاویہ خطیب حویلیاں گاؤں مسجدنے کہا کہ بھارت ہماری پہنچ میں نہیں لیکن پاکستان میں ایرانی ایجنٹ شیعہ ہماری پہنچ میں ہیں اگر بھارتی خاتون واجب القتل ہے تو شیعہ بھی واجب القتل ہیں۔ اس موقع پر قاضی قاسم ہاشمی خطیب جامع مسجد امیر معاویہ بازار حویلیاںبھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارحمزہ علی عباسی کی عقیدہ ظہور امام مہدی ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ کے خلاف ہرزہ سرائی پر اشتعال

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ مسلسل وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں مصروف نظر آرہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ سر عام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی اولادوں کی تکفیرجاری ہے لیکن ریاستی اداروں کے کانوں پر کوئی جوں نہیں رینگ رہی بلکہ ان تکفیری دہشت گردوں کی ریاستی پشت پناہی جاری ہے ۔

4:33 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top